عید کے تینوں روز ٹرین ٹکٹیں 20فیصد سستی

رعایت ریزرویشن کائونٹرز سے کرنٹ بکنگ اور ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی ٹرینوں پر ہو گی 
لاہور(خصوصی رپورٹ)ریلوے ہیڈکوارٹر نے عید کے تینوں روز تمام میل ایکسپریس ، پسنجر اورانٹرسٹی ٹرینوں کی ٹکٹوں پر20فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ رعایت ریزرویشن کائونٹرز سے کرنٹ بکنگ اور ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی ٹرینوں پر ہو گی جبکہ رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پرنہیں ہو گا۔