امریکی کمیشن نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پر پابندی کی سفارش کردی

را‘ سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو منظم طور پر نشانہ بنا رہی ہے،میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے
 ماورائے عدالت کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ،1100اقلیتی رہنما ماورائے عدالت قتل کئے گئے

واشنگٹن(آن لائن)امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔امریکی رپورٹ نے "را’’ کی ماورائے عدالت کارروائیوں کا پردہ فاش کر دیا،رپورٹ کے مطابق ’را‘ سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو منظم طور پر نشانہ بنا رہی ہے، جس سے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے،کمیشن کی 25 مارچ کی رپورٹ میں ’را‘ کی خفیہ نگرانی، ٹارگٹ کلنگ اور مخالفین کے خلاف پروپیگنڈے جیسی سفاک حکمت عملی کی تفصیلات موجود ہیں،رپورٹ نے بھارت کے خفیہ ایجنڈے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’را‘ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اندرونی تنقید دبانے اور میڈیا کنٹرول کرنے میں مصروف ہے،امریکی کمیشن نے دنیا کو خبردار کیا کہ ’را‘ کی ماورائے عدالت کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور بھارت ریاستی سطح پر ظلم ڈھا رہا ہے۔رپورٹ نے ’را‘ کو منظم نفرت انگیز مہمات کا ذمہ دار قرار دیا، جس کے باعث 1200 نفرت انگیز واقعات رونما ہوئے