تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

 پی ایم اے کاکول میں ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔مشترکہ تربیتی ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دبا میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے۔ تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین مثال پیش کرتی ہے۔