آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں صدر‘وزیراعظم‘سیاسی رہنمائوں کا اظہار افسوس

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں:آصف زرداری‘ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں:شہبازشریف

  راولپنڈی(آئی این پی )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔ صدر مملکت   آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر سیاسی ،سماجی ومذہبی رہنمائوں نے آرمی چیف کی والدہ  کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت کی ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  اپنے تعزیتی پیغام میں  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت  کیا اور   گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا ہے انہوں نے کہا جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں،  صدر مملکت  نے  مرحومہ کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔   وزیر اعظم  نے اپنے  اپنے تعزیتی پیغامات میں  آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور  کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  اور ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اللہ تعالی آرمی چیف اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا