جاپان میں دو طوفانوں کی تباہی، شدید بارشوں سے 3 افراد زخمی، ایک لاپتہ

جاپان میں دو طوفانوں کی تباہی، شدید بارشوں سے 3 افراد زخمی، ایک لاپتہ

ٹوکیو: طوفان میکھالا اور ہیگوس کے اثرات کے باعث جاپان کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یانائی شہر میں 350 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ یاماگوچی پریفیکچر میں شدید بارش کے باعث مٹی کا تودہ ایک گھر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی جبکہ 1 شخص لاپتہ ہو گیا۔حکام نے موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔جاپان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان ہیگوس کمزور ہو کر بحرالکاہل کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ طوفان میکھالا جاپان کے بحرالکاہل سے ملحق ساحلی علاقوں کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دونوں طوفانوں کے اثرات کے باعث آج اور کل بھی مزید شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔