ویب ڈیسک: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے، جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق شدید بارشوں نے وسطی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔میکسیکو کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ “ہمیں اتنی شدید بارشوں کی توقع نہیں تھی،” اور مزید نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا۔
ریسکیو ٹیمیں مسلسل متاثرہ علاقوں میں پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے اور امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار ریسکیو مشینری اور گاڑیوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں اور امداد کی تقسیم میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔