لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی کی واپسی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی کی واپسی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور دن کے وقت درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔گرمی کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا کوئی مؤثر موسمی سسٹم موجود نہیں، تاہم بعض علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بننے کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 جولائی کو ایک نیا موسمی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے زیر اثر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ماہرین کے مطابق نئے سسٹم کی آمد سے موسم خوشگوار ہونے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔