لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران یہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور ممکن ہے کہ یہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے۔ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔فضا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے، اور ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ بارش کے امکانات کم ہیں، جس سے گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 12 جون تک لاہور شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے بچیں، زیادہ پانی پیئیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔