لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

لاہور میں گرمی کا راج برقرار ہے اور ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث شہریوں کو گرمی کی شدت مزید محسوس ہو رہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے بھی لاہور کی صورتحال تشویشناک ہے، شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 156 ریکارڈ کیا گیا ہے۔