لاہور میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ

لاہور میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ

شہر میں جاری شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج صبح سے ہی تپش عروج پر ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو کہ معمول سے کافی زیادہ ہے۔ہوا کی رفتار صرف 5 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رہنے سے ہوا کے کم ہونے اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب بھی 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ گرمی کو مزید شدت دینے کا سبب بن رہا ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی قسم کی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس سے گرمی اور حبس برقرار رہیں گے۔ موسم کی یہ صورتحال شہریوں کے روزمرہ زندگی، صحت اور روزانہ کے کام کاج پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوپہر کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بچے اور بزرگ افراد زیادہ محتاط رہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ پانی کا زیادہ استعمال کریں، ہلکے اور آرام دہ کپڑے پہنیں، اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ گرمی سے پیدا ہونے والی مسائل سے بچا جا سکے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام کی جانب سے بھی شہریوں کو آگاہی مہم جاری ہے تاکہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔