عالمی منڈی میں سونا پھر مہنگا، فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

عالمی منڈی میں سونا پھر مہنگا، فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی اونس قیمت ایک بار پھر 4 ہزار ڈالر سے اوپر پہنچ گئی۔ اس سے ایک روز قبل بدھ کو سونے کی قیمت نومبر کے بعد پہلی مرتبہ اس سطح سے نیچے آئی تھی۔امریکی معاشی اعداد و شمار کے مطابق پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (PCE) پرائس انڈیکس میں اضافہ توقعات سے کم رہا، جس کے باعث امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب آمدنی اور صارفین کے اخراجات کے اعداد و شمار توقعات سے بہتر سامنے آئے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ افراطِ زر میں سست روی کے اشاروں نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں مزید جارحانہ اضافہ نہیں کرے گا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی سونے میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار ایک مرتبہ پھر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، جس سے اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہ