عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور پہلی بار فی اونس سونے کی قیمت 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑھوتری کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔رپورٹس کے مطابق چاندی کی فی اونس قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور یہ 108 ڈالر پر فروخت ہو رہی ہے۔پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 521,162 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,583 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 446,812 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 526 روپے کے اضافے کے بعد 10,801 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہو کر 4,988 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔