عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,700 ڈالر فی اونس کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,700 ڈالر فی اونس کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ ساز اضافہ کرتے ہوئے فی اونس 4,700 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز سونے کی قیمت 4,689 ڈالر تک ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج مزید اضافہ ہوا اور نئی بلند ترین سطح عبور کر لی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ایک سال کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور عالمی مارکیٹ میں سنہری دھات کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔