ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 6 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
خالص 24 قیراط سونا اب 4 لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 قیراط سونا 4 لاکھ 7 ہزار 916 روپے اور 21 قیراط سونا 3 لاکھ 89 ہزار 375 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، 10 گرام چاندی 6 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 109 ڈالر پر جا پہنچا۔