لاہور میں آج شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور میں آج شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ دن بھر شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 53 سے 54 فیصد کے درمیان ہے، جس کے باعث گرمی کے ساتھ حبس کی شدت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں اس وقت تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ آئندہ چند روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آج یو وی انڈیکس 12 تک پہنچ سکتا ہے، جو انتہائی خطرناک سطح تصور کی جاتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور باہر نکلتے وقت دھوپ سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔