لاہور میں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور میں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور میں آج شدید گرمی کا راج ہے، جبکہ سورج کی تیز اور جھلسا دینے والی کرنوں نے موسم کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

 گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ہوائیں صرف 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے موسم میں خنکی کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، لہٰذا دن بھر گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 ماہرین کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت اور حبس کی کیفیت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔طبی ماہرین اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور گرمی کے اوقات میں خصوصی احتیاط برتیں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی جیسے مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔