لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہواؤں کی موجودہ رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو زیادہ سے زیادہ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ ہوا کی کم سے کم رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت کے ساتھ حبس بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔