ہمسائیوں کے درمیان جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

ہمسائیوں کے درمیان جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

لاہور: سمن آباد کے علاقے میں ہمسائیوں کے درمیان معمولی جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق واقعہ ہمسائیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ شعیب نامی شخص اور اس کے ساتھیوں نے کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر زاہد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ حسین زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شعیب، دانیال اور فرجاد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔