دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم، کلہاڑیوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم، کلہاڑیوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

ہیئر تھانہ کی حدود میں دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران انہوں نے ایک دوسرے پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قاسم نامی شخص شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق، تصادم کے دوران زخمی ہونے والے دیگر 7 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام حقائق معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔