عوام کو ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

عوام کو ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ممکنہ مالی نقصان سے متعلق حکومت کو لکھے گئے خط کے بعد قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں متوقع ریلیف نہیں مل سکا، حالانکہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت موجودہ نرخ آئندہ پندرہ روز تک نافذ العمل رہیں گے۔