چھری کے وار، فائرنگ،2 نوجوان قتل

تلخ کلامی پر ساتھی ورکر نے 19سالہ نعیم کو چھری ماردی ،شمالی چھاؤنی میں اصغر کی فائرنگ سے عبد الرحمن مارا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ اور شمالی چھائونی میں 2 نوجوانو ں کو قتل کردیا گیا ساندہ میں 19 سالہ نعیم کو زخمی حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک ورکر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور مبینہ طور پر چھری کے وار سے اسے زخمی کیا گیامقتول فاسٹ فوڈ کی ایک دکان پر ملازمت کرتا تھا۔ شمالی چھاؤنی میں ملزم اصغر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے عبد الرحمن کو قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش پر یہ واقعہ پیش آیاواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا