190 ملین پا ئونڈکیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 29 جون کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پا ئونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی کی اپیلیں 29 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیں، رجسٹرار ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے،جس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویڑن بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا، بانی اور بشریٰ بی بی نے توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے 7 روز میں وکالت نامے دستخط کرا کے دینے کا حکم دیا تھا۔