لاہور (کرائم رپورٹر) وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پرفیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے2اضلاع میں رینجرزتعیناتی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق رینجرزکی تعیناتی میں توسیع مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے لیے کی گئی۔ڈیرہ غازی خان اوراٹک میں رینجرز تعیناتی مدت میں3ماکااضافہ کیاگیا ہے۔وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ء کے تحت رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کے لیے وفاق سے درخواست کی تھی