واقعہ جھنگ روڈ پر منکیرہ کے قریب سڑکی سٹاپ کے علاقے میں پیش آیا،تیسرے بچے کی تلاش
بھکر(آئی این پی)بھکرمیں گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، جن میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جھنگ روڈ پر منکیرہ کے قریب سڑکی سٹاپ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 3 بچے نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئے