پاکپتن (خصوصی رپورٹ)حضرت بابا فرید گنج شکر ؒکے عرس کی تقریبات جاری، سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ نے تیسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا ،ڈی پی او، ایڈمنسٹریٹر،منیجر اوقاف سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ بہشتی دروازہ کھلتے ہی دربار حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عرس بابا فریدؒپر بدنظمی اور بھگدڑ کانوٹس لیکر پر ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔ بھگدڑ سے سو سے زائد زائرین زخمی ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق غفلت یا بدنظمی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جا ری ہیں۔