حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کاعرس شروع

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 783 ویں سالانہ عرس مبارک کی رسومات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے رسومات ادا کر کے عرس کی تقربیات کا آغاز کیااور ختم خواجگان پڑھا گیا، عرس کی تقریبات 25 ذوالحج سے 10 محرم تک جاری رہیں گی۔ عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی5محرم کو ہوگی ۔