چینی ای کامرس کمپنی نے امریکی محکمہ دفاع کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

چینی فوج سے کوئی تعلق نہیں ‘کمپنی علی با با کا عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف
بیجنگ (آئی این پی )چینی ای کامرس کمپنی علی بابا نے خود کو چینی فوجی کمپنی قرار دیئے جانے کے خلاف امریکی محکمہ دفاع پر مقدمہ دائر کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں علی بابا نے اس درجہ بندی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے  کمپنی کا چینی فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نہ حقائق پر مبنی ہے اور نہ ہی قانون کے مطابق ہے۔