امریکی ریاست کیلیفورنیا نے ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

 ٹرمپ کو یکطرفہ طور پر درآمدی اشیاء  پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا  آئینی اختیار نہیں :گورنر
  واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ریاست کیلیفورنیا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے خلاف وفاقی حکومت پر مقدمہ دائر کر دیا  ۔  غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق گورنر گیون نیوزم اور اٹارنی جنرل روب بونٹا نے  اعلان کیا کہ ٹرمپ کو یکطرفہ طور پر درآمدی اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں ہے۔یہ اب تک کا سب سے سخت قانونی ردعمل ہے جس سے امریکہ کی اندرونی معاشی سیاست میں تنا ئو بڑھ گیا ہے۔