ممبئی (آئی این پی )بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کے طیارے کو تین ماہ قبل پیش آنے والے حادثے میں ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکہ میں مقدمہ درج کرادیا ہے، جس میں انہوں نے حادثے کا ذمہ دارامریکی کمپنیوں کو ٹھہرایا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ امریکا کی ریاست ڈیلویئر کی سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، جس میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اورہنی ویل کو ذمہ دار قرار دیا ہے