پیرس (آئیا ین پی )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں اور ان کی اہلیہ بریجیٹ نے امریکہ میں دائیں بازو کی سوشل میڈیا انفلواینسر کینڈیس اوونس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا انفلواینسر کینڈیس اوونس نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں دعوی کیا تھا کہ فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ میکخواں مرد ہیں۔امریکہ میں ڈیلاویئر کی عدالت میں دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کینڈس اوونز نے اپنے پوڈ کاسٹ کی تشہیر اور فینز کی تعداد بڑھانے کے لیے جھوٹ پر مبنی عالمی توہین کی مہم چلائی۔