پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایرانی نیشنل آئل کمپنی نے ریفائنریز کو تیل کی فروخت کیلئے بولیاں طلب کرلی
تہران(آئی این پی )امریکی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران کی نیشنل آئل کمپنی نے ریفائنریز کو تیل کی فروخت کے لئے ایشیائی ریفائنریز سے بولیاں طلب کرلیں۔تاہم ایران کے بڑے خریداروں کے علاوہ مزید بولیاں پیش کئے جانے کی فی الحال توقع نہیں ہے، پابندیاں ہٹنے کے باوجود فی الحال چین ہی ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار رہے گا ۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چین، شمالی کوریا اور جاپان نے ایرانی تیل کی تیزی سے خریداری شروع کر دی ہے