اب وقت آگیا ہے وہ جنگجو جنہوں نے جنگ میں ہماری مدد کی تھی، اپنے علاقوں میں واپس چلے جائیں
دمشق(آن لائن)شامی کرد فورسز کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ شامی کرد فورسز کی مدد کے لیے آنے والے کرد جنگجو اس صورت میں شام سے چلے جائیں گے اگر شمالی شام میں ترکیہ کے ساتھ معاہدہ ہوجاتا ہے۔ترکیہ کے بڑے مطالبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کرد جنگجوئوں کا شام سے انخلا یقینی بنایا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی مسلح گروپوں اور ترکیہ نے بشار الاسد کے اقتدار کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد کردوں کے زیر قیادت 'سیرین ڈیموکریٹک فورسز' کے منبج شہر پر قبضہ کی حمایت کی ہے۔ایس ڈی ایف کے کمانڈر عبدی کی گفتگو اس امر کی تصدیق کرتی ہے کہ غیر شامی کرد جنگجو بشمول کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان شام کے تنازعے کے دوران افواج کی حمایت و مدد کے لیے شام آئے ہیں۔عبدی نے کہا 'شام میں ایک مختلف صورتحال ہے۔ ہم ایک نیا سیاسی مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔ شامیوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں اور نئی انتظامیہ قائم کرنی چاہیے۔