اسرائیل ایران کے خلاف اکیلا بھی کارروائی کر سکتا ہے: اتمار بن گویر

 لبنان میں جنگ بندی پر راضی نہیں ہو سکتے،پورا لبنان ہمارا کھیل کا میدان بننا چاہییّ اسرائیلی وزیر
تل ایب(آئی این پی )اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے عندیہ  دیا ہے کہ تل ابیب تہران کے خلاف اکیلا بھی کارروائی کر سکتا ہے، اسرائیل لبنان میں جنگ بندی پر راضی نہیں ہو سکتا،پورا لبنان ہمارا کھیل کا میدان بننا چاہیے۔اسرائیلی ٹی وی  چینل کو  انٹرویو میں اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے گا تو یہ بڑی سادگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے میں بہت سادہ لوح ہے، وہ یہ توقع رکھتا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے گا اور اسرائیل کے خلاف مبینہ عزائم سے دستبردار ہو جائے گا۔