ملکی معیشت مستحکم اور درست سمت پر گامزن ہے، وزیراعظم
ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ،یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،عسکری معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستانی کو کامیابیاں ملیں،اوورسیز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں
اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے غزہ اور کشمیر کا معاملہ دنیا کے سامنے اجاگر کیا، غزہ میں 64 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے وہان ظلم کا خاتمہ اور جلد امن قائم ہونا چاہیے:۔لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے نہ صرف مستحکم ہوئی بلکہ اب درست سمت پر گامزن ہے۔لندن میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور اس کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عسکری معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستانی کو کامیابیاں ملیں، جنگ میں پاکستان نے دشمن کو شکست فاش دی، یو این اجلاس میں پاکستان کا بہترین مقدمہ پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے غزہ اور کشمیر کا معاملہ دنیا کے سامنے اجاگر کیا، غزہ میں 64 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وہان ظلم کا خاتمہ اور جلد امن قائم ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں ہہتری آئی ہے اور اب دونوں ممالک قریب آرہے ہیں۔لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا اکیلا کپتان دیگر 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔