تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے بین گویر کو دوبارہ قومی سلامتی کا وزیر مقرر کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند اتمار بن گویر کو قومی سلامتی کے وزیر کے عہدے پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔ 2019سے انتہائی دائیں بازو کی جماعت اوتزما یہودیت (یہودی طاقت )کے رہنما بین گویر نے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔