کوئی ملک اکیلا عالمی معاشی چیلنجز سے نمٹ نہیں سکتا، جمیل احمد

 بینک سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور مالی نظام کو مضبوط بنانے پر کام کر رہا ہے
  اسلام آباد ، کراچی ( آن لائن )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کراچی میں انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ کانفرنس 2025 کے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے قابل مربوط سرمایہ منڈیوں کی تشکیل، لچکداری بڑھانے، اور پورے ایشیا میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور جدت طرازی کی فوری ضرورت ہے۔گورنر جمیل احمد نے ایس ای سی پی کو اس کانفرنس کی میزبانی اور پالیسی سازوں، ضابطہ کاروں اور مارکیٹ کے شرکا کے درمیان تعاون کے لیے پلیٹ فارم تخلیق کرنے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں کوئی ملک اکیلا چیلنجز سے نمٹنے کے قابل نہیں، اور علاقائی سرمایہ منڈیوں کی یکجائی اب ضروری ہوگئی ہے۔گورنر نے سرمایہ  مارکیٹ کی یکجائی کے تین پہلو اجاگر کیے: اس کی اہمیت، حصول کے طریقے اور پاکستان کا کردار۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی منڈیاں سرمائے کے مؤثر بہاؤ، ہم آہنگ ضوابط اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہیں