سپریم کورٹ نے دو دہائیوں پرانے کسٹمز ٹیکس کیس میں شوکازکالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے دو دہائیوں پرانے کسٹمز ٹیکس کیس میں پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے 2002 میں جاری کیا گیا شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقررہ قانونی مدت گزر جانے کے بعد کی گئی ٹیکس کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہو سکتی۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے پی ایس اوکی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ اور کسٹمز ٹریبونل کے فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیے۔