فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں دلچسپی نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں دلچسپی نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے بات چیت میں دلچسپی ہے، لہٰذا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ:سیاست سیاستدانوں کا کام ہے اور فوج ہر حکومت کو ریاستی حیثیت سے تسلیم کرتے ہوئے اس کے احکامات پر عمل کرتی ہے۔فوج پر سیاسی الزامات اور افواہیں محض مفروضے ہیں جن کا مقصد ریاستی ادارے کو بدنام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب معرکۂ حق و باطل کا وقت آیا تو کیا قوم نے فوج کو کسی محاذ پر کمزور پایا؟ ہم ہر دم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر فوکس کیے رکھتے ہیں۔ان کے مطابق فوج کی مکمل وابستگی پاکستان کے آئین، عوام، علاقائی سالمیت اور خودمختاری سے ہے۔
بلوچستان سے متعلق گفتگو:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں عوامی حمایت کے حوالے سے کہا:بلوچستان پاکستان کا تاج ہے اور اس کی علیحدگی کا تاثر محض بھارتی پروپیگنڈا ہے۔فوج عوام کی ہے اور بلوچستان میں حکومت و فوج مل کر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔
لاپتا افراد کے معاملے پر مؤقف:
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فوج جبری گمشدگیوں کی اجازت نہیں دیتی۔حکومت لاپتا افراد کو تلاش کرنے میں سنجیدہ ہے اور ایک آزاد و خودمختار کمیشن اس پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے کا نظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، لیکن فوج کی اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ ہے۔ترجمان نے آخر میں زور دیا کہ فوج کو غیر ضروری طور پر سیاست میں شامل نہ کیا جائے اور افواہوں کے ذریعے اس کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔