علیمہ خان کے بیٹے کا اغواء، سیاست سے کوئی تعلق نہیں:اسد قیصر

علیمہ خان کے بیٹے کا اغواء، سیاست سے کوئی تعلق نہیں:اسد قیصر

تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علیمہ خان کے بیٹے کے اغواء کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ پی ٹی آئی کے کسی ایونٹ میں شامل نہیں تھے۔ اسد قیصر نے کہا کہ جس طرح اغواء کیا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست ماں کی طرح اپنے شہریوں کی حفاظت نہیں کر رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ظلم و جبر کا نظام رائج ہے، قانون اور عدالتیں شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہیں۔ اسد قیصر نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عدلیہ میرٹ کے مطابق انصاف فراہم کرے، اور ریمانڈ کے 8 دن کے فیصلے کی بنیاد واضح کی جائے۔سابق اسپیکر نے کہا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت فاشسٹ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، لیکن پی ٹی آئی ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی اور ظلم کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔