ڈی جی آئی ایس پی آر کا یو ایم ٹی دورہ، کہا فوج ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یو ایم ٹی دورہ، کہا فوج ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء، اساتذہ، اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کا کردار اور طلباء کے لیے پیغام
احمد شریف چوہدری نے ملکی سالمیت اور ترقی میں پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔نوجوانوں کو منفی پراپیگنڈے سے دور رہنے اور پاکستان کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ان کا کہنا تھا:"اپنی خودی پہچانیں اور ملک کی خدمت کو ترجیح دیں۔""پاک فوج کا واحد مقصد پاکستان کا دفاع ہے، اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔"
سوال و جواب کا سیشن
طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے طلباء نے "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے لگائے۔
یو ایم ٹی کی خدمات کی تعریف
احمد شریف چوہدری نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات اور قومی ترقی میں کردار کو سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ملکی سالمیت کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد رہیں۔