پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج کیلئے23 لاکھ 51 ہزار جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ 51 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر سلیم خان کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کارپورل غلام اکبر کو کینسر، کانسٹیبل اکرام اللہ کو پتے اور کانسٹیبل غلام اکبر کو برین ٹیومر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ اسی طرح کانسٹیبل محمد اسلم کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے، اور کانسٹیبل عتیق الرحمٰن کو اپینڈکس کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ہیڈ کانسٹیبل شیر باز علی اور کانسٹیبل ارمان ضیاء￿  کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔ مزید برآں اے ایس آئی محمد سلیم، ڈرائیور کانسٹیبل کاشف شہزاد اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد بوٹا کو بھی علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ریٹائرڈ شہید اے ایس آئی نثار احمد کی اہلیہ، کانسٹیبل نذاکت علی اور ڈرائیور کانسٹیبل منصور احمد کو مجموعی طور پر 02 لاکھ 51 ہزار روپے علاج معالجے کی مد میں فراہم کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء   کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت اپنے ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔