لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں، اسی تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین، ریٹائرڈ افسران اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لیے مزید 19 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد مزمل کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔کانسٹیبل محمد عظیم کو کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے دیے گئے۔انڈر آفیسر منیب سلطان کو ٹیومر کے علاج کے لیے اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ریٹائرڈ انسپکٹر باقر شاہ اور اے ایس آئی قیصر محمود کو علاج معالجے کی مد میں ایک ایک لاکھ روپے دیے گئے۔ہیڈ کانسٹیبلز سیف الرحمٰن، احمد ندیم اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر جاوید اقبال کو علاج معالجے کے لیے ایک ایک لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔اسی طرح ریٹائرڈ اسسٹنٹ محمد ریاض اور ریٹائرڈ انسپکٹر محمد اقبال کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز کے اجراء کی منظوری میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کو مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔