ترقی پانے والے ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز سمیت 18 افسر تبدیل ہوگئے نوٹیفکیشن جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے 18افسر وں کے تقرروتبادلے ہوگئے ترقی پانے والے ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز سمیت 18 افسر تبدیل ہوگئے نوٹیفکیشن کے مطابق طارق رستم چوہان کوبطورایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کام جاری رکھنے کے احکامات،خرم شکور کوایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس تعینات کر دیاگیاترقی پانے والے شہزادہ سلطان ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب ،وسیم احمد سیال کوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سیٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ترقی پانے والے عمران ارشد ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈفنانس،سید خرم علی شاہ کمانڈ نٹ پنجاب کانسٹیبلری،ترقی پانے والے ہمایوں بشیرایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی،اسدسرفرازبطور ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس ،وقاص نذیر کوڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کردیا گیامحمد علی ضیاء کوڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ،عمر فاروق سلامت ڈی آئی جی ایچ آر ایم اینڈ ٹریننگ سی سی ڈی پنجاب،ترقی پانے والے صاحبزادہ بلال عمر کوبطورسی پی او فیصل آباد ،ڈی آئی جی آئی اے بی سید حماد عابد کوایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاترقی پانے والے مصطفی حمید ملک ڈی آئی جی آئی اے بی پنجاب،ترقی پانے والے فوادالدین ریاض ڈی آئی جی آراینڈ ڈی پنجاب،محمد اظہراکرم ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب،محمد علی نیکوکارہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات ہوگئے حکومت نے افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا