پولیس میں تبادلوں کا ریلا

 7 ڈی پی اوز سمیت 48 پولیس افسر تبدیل ،فیصل شہزاد سیالکوٹ ،طاہرالرحمن ساہیوال میں ڈی پی اوتعینات 
لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 7 ڈی پی او زسمیت 48 پولیس افسروں کے تقرروتبادلوں کردئیے ،اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ایس ایس پی فیصل شہزاد کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کردیاگیا جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کورس پرچلے گئے ہیں۔ایس ایس پی رانا طاہر الرحمن کو ڈی پی او ساہیوال ،حافظ کامران اصغر کو ڈی پی او بہاولنگر جبکہ ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی تعینات کیاگیا۔جاوید اقبال چڈھرکو ڈی پی او پاکپتن جبکہ ڈی پی او پاکپتن کیپٹن(ر) طارق ولایت کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا۔ طارق عزیز کو ڈی پی او جہلم ، عطا الرحمن کو ایس ایس پی آرا و سی ٹی ڈی فیصل آباد ریجن ، کاشف ذوالفقارکو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد،ناصر محمود باجوہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ ریحان ضیاء ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں ، سید آفتاب احمد ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سول لائنز لاہور،سید خاور شاہ ڈی ایس پی ٹیلی پنجاب ، عبدالمجید ڈی ایس پی ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی ،محمد اشرف ڈی ایس پی ریجنل آفس سی ٹی ڈی فیصل آباد، علم دین ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھکر ،سید علی جعفررضا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرملتان ، مبشر علی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جہلم تعینات کئے گئے ہیں۔عبدالقدیر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جھنگ ، علی احمد ڈی او سی ٹی ڈی اوکاڑہ،محمد نوید جاوید ڈی ایس پی آر اینڈ اے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور،محمد اکمل عمر ڈی ایس پی ڈی او سی ٹی ڈی قصور،طارق محمود ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ،سید حسنین حیدر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ڈیفنس لاہور،جاوید اختر ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب، وسیم اسلم ڈی ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی پنجاب،اعجاز احمد ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ، بابر شوکت ڈی ایس پی پولیس لائن لاہور،عامر اقبال ڈی ایس پی انکوائریز سی سی پی او آفس لاہور، زاہد حسین شاہ ڈی ایس پی آئی اے بی برانچ لاہور،محمد آصف خان ڈی ایس پی آپریشن سول لائن لاہور،افتخار احمد ڈی ایس پی بورے والا وہاڑی،کاشف ریاض ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ فور لاہور،طارق جمیل ڈی ایس پی پی ایچ پی شیخوپورہ،محمد نیازخان ڈی ایس پی پیپلز کالونی گوجرانوالہ ، وسیم اختر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ فور لاہور،محمد اکرام ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چکوال ، شبریز حسین ڈی او سپیشل برانچ خوشاب،ثناء￿ اللہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو خانیوال ، عامر حسین ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو گوجرانوالہ اورفیاض احمد شیخ ڈی ایس پی لیگل ٹو قصور کے طور پر ڈیو ٹی انجام دیں گے۔دوسری طرف ڈی سی پاک پتن سعدیہ محر کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سائوتھ پنجاب تعینات کیا گیاہے جبکہ ماریہ طارق کو ڈی سی پاک پتن کا منصب سونپ دیاگیا۔تقرری کی منتظر نوشین ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی تعینات کر دیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نیتبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔