پولیس میں تبادلوں کا ریلا

 6 ڈی پی اوز سمیت 34 افسر وں کیتقرر و تبادلے، طارق ولایت ڈی پی او ڈی جی خان تعینات 
 لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں 6 ڈی پی اوز سمیت 34 پولیس افسروں کیتقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام افسران کو فوری نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسروں کے ایک روز قبل انٹرویو کئے تھے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی طارق ولایت کو ڈی پی او ڈی جی خان،ایس ایس پی فراز احمد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب ،ایس ایس پی غضنفر عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ ،ایس پی عمارہ شیرازی کو ڈی پی او خوشاب ،ایس ایس پی عمر فاروق کو ڈی پی او گجرات ،ماروان خان کو ڈی پی او اٹک تعینات کر دیا ہے۔علاوہ ازیں ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر رضوان کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ ،حسن جاوید بھٹی کو ایس ایس پی آئی اے بی، سی سی پی او لاہور، بشر ی جمیل کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ،محمد کاشف اسلم کو سی ٹی او ملتان،ڈی پی او ننکانہ ندیم عباس کو ایس ایس پی ٹریفک پنجاب، محمد سلیم خٹک کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ ریجن ،سردار غیاث گل کو ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن تعینات کر دیا گیا۔اسی طرح تنویر حسین کو ایس ایس پی آئی اے بی سی سی ڈی لاہور ،خدیجہ عمر ایس پی صدر ڈویڑن ملتان ،شمس الدین ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان ،محمد شاہد نذیر ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان،نصراللہ وڑائچ ایس پی سیف سٹیز آپریشنز ملتان ،طارق محبوب ایس پی سیف سٹیز آپریشنز جھنگ،عرفان الحق ایس پی سیف سٹیز آپریشنز سیالکوٹ ،رضا اللہ خان ایس پی آپریشنز سیف سٹیز اٹک ،شاہد صدیق ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی ،عابد حسین ظفر ایڈیشنل ایس پی لائلپور ٹا ئون فیصل آباد ،ناصر جاوید رانا سی ٹی او فیصل آباد ،فرحان اسلم سی ٹی او راولپنڈی،صبا ستار اے آئی جی ٹریننگ سینٹرل پولیس آفس،محمد رضا تنویر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی،جہاندار اکرم ایس پی مدینہ ٹا ئون ،سعد ارشد ایس پی راول ٹا ئون راولپنڈی اورمحمد حسیب راجا کو ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد لگا دیا گیا ۔ دوسری طرف ایس پی آپریشنز سیف سٹیز سیالکوٹ بلال سلہری اور ڈی پی او ڈی جی خان سید علی کو آئی جی آفس میں کلوز کر لیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ عثمان منیر کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دیئے گئے ہیں۔