ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ—پاکستان کی شاندار کامیابی، سعودی عرب کو 15-71 سے شکست

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ—پاکستان کی شاندار کامیابی، سعودی عرب کو 15-71 سے شکست

جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 15 کے مقابلے میں 71 گول سے شکست دے دی۔

میچ یکطرفہ رہا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم میں شامل عالیہ رضا شاہ، علیشا نوید، سمیعہ صفدر، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید اور پریسہ نے بہترین کھیل پیش کیا اور فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ ہفتے کو چائنیز تائی پے (تائیوان) کے خلاف کھیلے گی، جبکہ تیسرا میچ 29 جون کو جنوبی کوریا، چوتھا 30 جون کو جاپان اور پانچواں یکم جولائی کو مالدیپ کے خلاف شیڈول ہے۔

یہ چیمپئن شپ 4 جولائی تک جاری رہے گی جس میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائی پے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، صدر ثمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ویمن ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی اور پاکستان کا پرچم بلند کرے گی۔