ہانگ کانگ میں شروع ہونے والی ایشین نیٹ بال پلیٹ ڈویژن چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم نے اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے ہی میچ میں جاپان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34-58 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان ویمن ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جاپان پر دباؤ برقرار رکھا اور حریف ٹیم کو کسی بھی مرحلے پر برتری حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ اور منظم کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل پوائنٹس حاصل کیے اور بالآخر 24 پوائنٹس کے واضح فرق سے میچ اپنے نام کرلیا۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا ہے۔پاکستان ٹیم اب ایشین نیٹ بال پلیٹ ڈویژن چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ 10 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں قومی ٹیم کی نظریں ایک اور کامیابی پر ہوں گی۔