پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ (پلیٹ ڈویژن) میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ (پلیٹ ڈویژن) میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 (پلیٹ ڈویژن) میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں جنوبی کوریا کے خلاف 23-72 سے زبردست فتح حاصل کی۔گرین شرٹس نے اپنے گروپ کے تیسرے میچ میں بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار جیت حاصل کی، جس میں لیا رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا نے عمدہ کھیل پیش کیا۔پاکستان اپنا چوتھا میچ بدھ کو جائینز تائپے کے خلاف کھیلے گا۔

اس سے قبل، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کو 34-58 سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 48-66 سے ہرا دیا تھا۔پلیٹ ڈویژن میں شامل ٹیموں میں جاپان، تھائی لینڈ، چائینز تائیپے اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم کی کپتان نور العین حسین ہیں، اور ہارونہ زمان کوچنگ کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔