سورج گرہن، دوربین سے رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش نہ کریں،ماہرین فلکیات کا انتباہ

دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آج 17  فروری کورمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے دوران دوربین یا بائنوکولرز کا غیر محفوظ استعمال آنکھوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 17 فروری کو سورج گرہن بھی ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند سورج کے انتہائی قریب ہوگا جس کے باعث براہِ راست یا بالواسطہ سورج کی تیز شعاعیں آنکھوں پر پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انٹرنیشنل آسٹرونومی سینٹر جو ابوظہبی میں قائم ہے، کے مطابق 17 فروری کو ریاض میں غروبِ آفتاب کے وقت سورج اور چاند کے درمیان زاویائی فاصلہ تقریبا ایک درجے کے قریب ہوگا۔ماہرین کے مطابق اس صورتحال کا مطلب یہ ہے کہ اگر باریک ہلال موجود بھی ہو تو وہ سورج کے قرص سے تقریبا آدھا درجہ فاصلے پر ہوگا۔ ایسی صورتحال میں اگر کوئی شخص دوربین کو ہلال کی سمت کرے تو سورج یا اس کی تیز روشنی دوربین کے میدانِ نظر میں آ سکتی ہے