میکسیکو میں تقریب کے دوران فائرنگ، بچوں سمیت 10افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (آئی این پی )میکسیکو میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کرکے بچوں سمیت 10افراد کو قتل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر میں پیش آیا، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے